درہ آدم (مانند نیوز )صوبائی محکمہ سپورٹس نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت مشیر وزیراعلیٰ برائے سپورٹس فخر جہان اور وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ کی خصوصی ہدایات پر جمعہ کے روز گورنمنٹ ڈگری کالج درہ آدم خیل کے گراؤنڈ پر ہفتے پر محیط سپورٹس گالا کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ مذکورہ سپورٹس گالا کے بہترین انعقاد کوسیکرٹری سپورٹس مطیع اللہ، کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبدالناصر، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم، ڈائریکٹر سپورٹس مرجڈ ایریاز رضی اللہ بھٹنی، اسسٹنٹ کمشنر درہ آدم خیل امیر نواز اور ڈی ایس او سب ڈویژن درہ آدم خیل ساجد آفریدی کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔سپورٹس گالا کا اوپننگ کرکٹ، فٹبال اور بیڈمنٹن کے میچز سے کیاگیا۔ یاد رہے کہ فٹبال، کرکٹ، والی بال، باسکٹ بال، ایتھلیٹکس، ٹگ آف وار اور بیڈمنٹن کے علاوہ روایتی گیمز جن میں نشانہ بازی، چندرو، گولی ڈنڈا وغیرہ شامل ہیں بھی مذکورہ سپورٹس گالا کا حصہ ہوں گے۔اہلیانے علاقہ نے سپورٹس گالا کے انعقاد کو سراہتے ہوئے نوجوانوں کیلئے ایسے ہی مثبت سرگرمیوں کا تسلسل کے ساتھ مستقبل میں بھی انعقاد کا مطالبہ کیاہے۔