ملاکنڈ (مانند نیوز )صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈا ”گڈ گورننس انیشیٹیو” کے تحت اور ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامدالرحمٰن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر آبی وقاص کے زیر نگرانی میلہ ڈاگ بٹ خیلہ میں کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ کبڈی ٹورنمنٹ کا فائنل میچ مردان اور بٹ خیلہ کے ٹیموں کے مابین ہوا جس میں بٹ خیلہ کی ٹیم نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح یاب ہو کر ٹورنمنٹ اپنے نام کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ملاکنڈ کے ہمراہ ٹورنمنٹ کے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سپورٹس ایونٹ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے اور تقریب کو کامیاب بنانے پر شرکاء اور منتظمین کی کوششوں کو سراہا۔