باجوڑ (مانند نیوز )خیبرپختونخوا حکومت کے ”عوامی ایجنڈا” کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار شاہ نواز خان، تحصیل میونسپل افیسر محمد جاوید خان بیٹنی اور تحصیلدار خار ظاہر محمد کے زیر نگرانی عنایت قلعہ بازار میں عارضی تجاوزات کیخلاف کاروائی کی گئی اور تجاوزات کو ہٹادیاگیا۔ عارضی تجاوزات کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے سڑک اور فٹ پاتھ پر رکھے گئے مختلف قسم سامان جسمیں ہتھ گاڑیاں، اشتہاری بورڈز، پنجرے، ٹیبلز، اور فروٹ وسبزی سٹالز شامل تھے کو ہٹاکر سڑک کو آمدورفت کیلئے مکمل طور پر کلئیر کردیا گیااور ساتھ ہی کاروباری حضرات کو متنبہ کیا کہ سڑک اور فٹ پاتھ پر دکان کے باہر سامان رکھنے سے گریز کریں بصورت متعلقہ دکاندار کیخلاف لوکل ایکٹ 2013 کے تحت قانونی کاروائی کی جائیگی سامان کو بحق سرکار ضبط کرکے بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔