کوہاٹ(مانند نیوز ) ڈپٹی کمشنرکوہاٹ عبدالاکرم نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت ”اختیار عوام کا“ پورٹل کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ضلع کوہاٹ کے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت خیبر پختونخوا نے ”اختیار عوام کا“ کے نام سے خصوصی پورٹل کا اجراء کیا ہے جس کا مقصد عوام کو بااختیار بنانا اور حکومتی فیصلوں میں شریک کرنا ہے۔مذکورہ پورٹل میں تمام محکموں اور افسران کیلئے ڈیش بورڈ فراہم کیا گیا ہے تاکہ اس پورٹل کے ذریعے حکومتی ایجنڈا اور فیصلوں پر تیز رفتار عملدرآمد یقینی بنائی جاسکے۔