دیر بالا(مانند نیوز )ڈی پی او آفس دیر بالا میں پولیس جوانوں کے جائز عرض ومعروض کے سلسلے میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔۔۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا ظفر احمد نے ڈی پی او آفس دیر بالا میں پولیس جوانوں کی جائز عرض ومعروض کیلئے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا۔ ڈی پی او دیر بالا نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سنے اور تقرری، تبادلوں سمیت بیماری اور گھریلو مسائل کیوجہ سے چُھٹی لینے والے جوانوں کی ہر ممکن سہولیات اور مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ جن پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری اور شکایات موصول ہوئے انکے انکوائری مکمل کرنے کے بعد سزا اور جزا کا فیصلہ بھی اردلی روم میں کیا گیا۔ڈی پی او دیر بالا نے اردلی روم میں جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سپاہ ہمارا فخر اور طاقت ہیں، سپاہ محکمہ پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ان کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ اپنے جائز عرض معروض کیلئے میرے دفتر آئے جو بھی مسئلہ ہو براہ راست حل کیا جائیگا۔ جبکہ سیاسی اثر رسوخ استعمال کرنے والے پولیس جوانوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائیگی کیونکہ اس سے دوسروں کی حق تلفی ہوتی ہے اور فورس کے مورال پر برا اثر پڑتا ہیں۔ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، میرٹ اور شفافیت اولین ترجیح ہے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے