وانا (مانند نیوز ) جنوبی وزیرستان کے علاقے لوئر تحصیل توئی خلہ سے تعلق رکھنے والی سماجی شخصیت داود خان دوتانی نے تحصیل میں ترقیاتی منصوبوں پر فوری کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل توئی خلہ میں پہلے سے منظور شدہ ترقیاتی کاموں پر کچھ حد تک کام ہوا ہے، لیکن فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث یہ کام روک دیا گیا ہے۔بداود خان دوتانی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل توئی خلہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ آباد ہیں، مگر انہیں بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ علاقے میں سرکاری سکول بند پڑے ہیں، ہسپتالوں کی حالت خراب ہے، اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، لیکن حکومت کی توجہ اس جانب مبذول نہیں ہوئی۔انہوں نے ایم پی اے عجب گل وزیر، ایم این اے زبیر خان وزیر، اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈہ پور سے پرزور مطالبہ کیا کہ گزشتہ حکومت میں منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں پر دوبارہ کام شروع کیا جائے اور تحصیل توئی خلہ کو آئندہ ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز نہ کیا جائے۔داود خان نے مزید کہا کہ تحصیل توئی خلہ کے عوام بھی پاکستانی شہری ہیں اور انہیں دیگر تحصیلوں کی طرح تمام بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں۔ داود خان دوتانی نے حکومت سے تحصیل توئی خلہ میں فوری طور پر ترقیاتی کاموں کو بحال کرنے اور علاقے کو دیگر تحصیلوں کے برابر حقوق دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے