پبی (مانند نیوز ) الخدمت فاؤنڈیشن کا فری میڈیکل کیمپ تحصیل پبی کے علاقہ کوڑوی، اکبر پورہ میں منعقد ہوا امیر جماعت اسلامی پی کے 89 غلام نبی سینا کے نگرا نی فری میڈیکل کیمپ کا سلسلہ بدستور جاری ہے امیر جماعت اسلامی پی کے 89 غلام نبی سینا نے کیمپ میں آنے والے مریضوں سے انکی مشکلات سنیں اور انہیں بھرپور طبی امداد فراہم کی، اس موقع پر سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ،لیبارٹری ٹیسٹ کئے گئے اور ادویات دی گئیں. موبائل یونٹ انچارج عبدالرزاق، ڈاکٹر سید زبیر علی شاہ، عبید اور عباس میڈیکل ٹیم میں شامل تھے۔ امیر جماعت اسلامی پی کے 89 غلام نبی سینا نے اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا یہ فری میڈیکل کیمپ جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور یہ جماعت اسلامی کی طرف سے شہریوں کو انکے گھروں کی دہلیز پر صحت سہولیات فراہم کررہا ہے انہوں نے کہا کہ آپ اپنا حق لینا چا ہتے ہوں تو جما عت اسلا می کے قا فلے میں شا مل ہو جا ئیں حافظ نعیم الر حمن کے ہاتھ مضبوط کریں اور جما عت اسلا می کے ممبر بنو