پشاور(مانندنیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیمشیر برائے صحت احتشام علی نے جمرود میں جرگے کے لئے مختص گراونڈ میں گزشتہ روز پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے میں زخمیوں کی عیادت کیلئے حیات آباد میڈیکل کپلیکس کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف وارڈز اور آئی سی یو میں داخل زخمیوں کی عیادت کی۔ اس دوران ہاسپیٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد اکبر اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر شیرزمان نے مشیر صحت کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کرایا۔مشیر صحت نے اس موقع پر بتایا کہ جرگے کے مریضوں کو ہر ممکن سہولت بالکل مفت فراہم کی جارہی ہے، جرگے میں شرکت کرنے والوں کی سہولت کے لئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور جمرود ہسپتال کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور ہر طرح کی ایمرجنسی ادویات اور طبی عملے کی 24/7 فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ ان کے مطابق جرگے کے گراؤنڈ اور اطراف میں پہلے سے انسداد ڈینگی سپرے کیا گیا ہے، اسی طرح جرگے کے شرکا کو ہر ممکن ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈی ایچ او خیبر کو پہلے ہی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے