شانگلہ(مانند نیوز) رکن صوبائی اسمبلی وڈیڈک چیئرمین شانگلہ الحاج عبدالمنیم خان نے کہا ہے کہ شانگلہ میں جاری سڑکوں کی تعمیر میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی، عوامی شکایات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا متعلقہ کمپنی اپنی کام کی رفتار تیز اور بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات شروع کریں۔ عوامی مفادات کے خاطر تمام مسائل کا حل اگر شانگلہ میں ممکن نہیں تو پشاور میں حل کیا جائے گا۔ شانگلہ میں جاری سڑکوں کی تعمیر میں متعلقہ کمپنی اپنے قبلہ درست کرے۔الحاج عبدالمنینم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے شانگلہ میں 11.27 ارب روپے کی خطیر رقم سے مختلف سڑکوں کی تعمیر جاری ہے، ان کی تکمیل سے مواصلات میں نمایاں بہتری ائے گی اور سیاحت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کے روز ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے دفتر میں منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فواد خان، متعلقہ کنسلٹ، تعمیرات محکموں کے سربراہان، تعمیرات کمپنیوں کی نمائندگان،تحصیل چیئرمین بشام الحاج سدید الرحمن، تحصیل چیئرمین پورن حاجی عبدالمولا اور دیگر کمپنیوں کی نمائندگان شریک تھے۔ اس موقع پر ڈیڈک چیئرمین شانگلہ الحاج عبدالمنیم نے واضح کیا کہ شانگلہ میں میرٹ کے بنیاد پر کام کیا جائے گا اور تعمیراتی کام میں کسی قسم کا کوئی رکاوٹ یا تاخیر برداشت نہیں، جاری ترقیاتی منصوبوں کی سست روی سے عوام کی پریشانی کسی صورت ناقابل برداشت ہیں کیونکہ یہاں سے منتخب نمائندوں کی فرض ہے کہ وہ یہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری مکمل کرنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔ اس موقع پر کمپنیوں کی جانب سے جاری سڑکوں کی تعمیر پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر ڈیڈک چیئرمین رکن صوبائی اسمبلی الحاج عبدالمنیم نے واضح کیا جو مسئلے شانگلہ میں حل نہیں ہو رہے انہیں پشاور میں حل کیا جائے گا تاہم کمپنیاں اپنی روش تبدیل کر کے عوامی مفادات میں کام کو تیز اور کام کے معیارکو یقینی بنائیں تاکہ عوامی تحفظات حل ہو سکے۔ الحاج عبدالمنیم خان نے تمام متعلقہ کمپنی پر واضح کیا کہ شانگلہ برف باری والا علاقہ ہے اور اور تعمیر ہونے والی کمپنیوں برف باری سے پہلے اس سڑکوں کی صفائی کے لیے ہیوی مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں تاکہ برف باری کے بعد عوام کو تکلیف نہ ہو۔ زیرتعمیرسڑکوں پر برف باری کے دوران متعلقہ کمپنی یا ٹھیکیدار کی ذمہ داری ہے کہ وہ برف کی صفائی یقینی بنائیں اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہونی چاہیے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے