بٹگرام (مانند نیوز)ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ بٹگرام میں ڈیٹا کوالٹی اسیسمنٹ کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کے سامنے ڈی بریفنگ رپورٹ پیش کی گئی۔پشاور سے آئی مانیٹرنگ ٹیم کے اراکین، قیصر احمد اور عبید نے ڈپٹی کمشنر کو فیلڈ میں درپیش مسائل اور چیلنجز پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ٹیم کے ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر غلام اسحاق، پی آئی فوکل پرسن مسٹر فصیح اللہ، ڈی ایس او ڈاکٹر عائشہ فیروز، اور ڈی او سی کے ڈیٹا ممبران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام، آصف علی خان نے ہیلتھ ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ یونین کونسل سطح پر تمام ٹیموں کو اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دینے کی تاکید کریں اور مستند ڈیٹا، بشمول NA ریکارڈز، سیم ڈے کور، زیرو ڈوز ویکسین، اور ریفیل کوریج، ڈسٹرکٹ کے ساتھ شیئر کریں۔ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ صحت عامہ کے منصوبوں کی کامیابی کے لیے مستند اور بروقت ڈیٹا کی فراہمی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اور اس مقصد کے لیے ٹیموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے