پبی (مانند نیوز) اورنگزیب کشمیری کو انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ خیبرپختونخوا کا سینئر نائب صدر مقرر،نوٹیفیکشن جاری، تفصیلات کے مطابق شاکرنواز خان صوبائی صدر انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ نے حاجی اورنگزیب کشمیری کو انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ خیبرپختونخوا کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا۔ حاجی اورنگزیب کشمیری تنظیم انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ جو 66 ممالک میں انسانیت اور بنیادی حقوق کے لئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔اور انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ کے منشور اللہ پاک کے کلام قرآن پاک اور خلفائے راشدین کی زندگی کو اپنانا مقصد اور ذات پات،رنگ ونسل،اور مذہب سے بالاتر انسانیت کی خدمت کرینگے۔اور انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ خیبرپختونخوا میں تنظیم سازی میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ حاجی اورنگزیب کشمیری کا انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ خیبرپختونخوا کے سینئر نائب صدر کے تعیناتی سے خیبرپختونخوا میں تنظیم ترقی کی راہ پر جلد گامزن ھوجائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے