پبی (مانند نیوز) تھانہ پبی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 04منشیات کے ڈیلروں کو تیمور سلیم ایس ایچ او تھانہ پبی کی قیادت میں حراست میں لیکر ان کے قبضہ سے 09کلو 70گرام چرس جبکہ 580گرام ائس برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج ہوکر تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کا عزم کہ (منشیات سے پاک نوشہرہ)کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تیمور سلیم ایس ایچ او پبی وٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ پبی کے مختلف علاقوں میں منشیات کے ڈیلروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم تیمور ولد نصر اللہ ساکن پبی سے 3000گرام چرس،170گرام ائس ملزم عبید ولد نصر اللہ ساکن پبی سے 2030 گرام چرس،140گرام ائس ملزم احمد ولی ولد امتیاز خان ساکن کندی تازہ دیں سے 2000گرام چرس،120گرام ائس عبداللہ ولد نوشاد ساکن چارسدہ حال پبی سے 2040 گرام چرس،150گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری وساری رہینگی.