وانا (مانند نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے جنوبی وزیرستان لوئر کی جانب سے مختلف علاقوں میں صاف پانی واٹر ٹینکی اور سمبر سیبل کا منصوبے کامیابی سے مکمل کئے گئے، یہاں کے مقامی باشندوں کے لیے صاف پانی کی دستیابی ایک سنگین مسئلہ تھا، جسے الخدمت فاؤنڈیشن نے حل کرتے ہوئے ان علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی ہے۔ الخدمت فاونڈیشن جنوبی وزیرستان لوئر جنوبی وزیرستان لوئر کے صدر مولانا عمر وزیر کا کہنا تھا کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ پاکستان میں ایسے فلاحی ادارے ہیں جو دکھی انسانیت کی خدمت اور ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے اپنے اپنے دائرہ کار میں کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلاحی ادارے معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ جب بھی کوئی مشکل آن پڑے حکومت کے ساتھ ساتھ یہ ادارے معاشرے میں بسنے والے لوگوں کا سہارا بنتے ہیں۔ یہ فلاحی تنظیمیں معاشرے کا حسن ہوتی ہیں۔ تاریخ کی اولین داستانوں سے لے کر موجودہ دور تک ایسے کئی ادارے یا شخصیات ہیں جو حکومت وقت کا سہارا بنتے ہیں اور عوام الناس کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے وسائل پیدا کرتے ہیں۔یہ ریاستی ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی بہتری کے لیے بھی اپنی خدمات دیتے ہیں۔ یہ تنظیمیں بغیر کسی لالچ اور تمنا کے فلاحی کاموں میں مصروف عمل رہتے ہیں ان ہی میں ایک نام الخدمت فاونڈیشن فلاحی تنظیم ہے، جو انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور پورے ملک میں اپنی امدد آپ کے تحت فلاح و بہبود کے کام سرانجام دے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاونڈیشن بیوائوں، یتیموں اور بے سہارا افراد کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے، اس کی خدمات کا تذکرہ زبان زد عام ہے، الخدمت فاونڈیشن سماجی خدمات کے علاوہ دین کی خدمت میں بھی مصروف عمل ہے مساجد اور مدارس کی تعمیر کے علاوہ مختلف کاموں پر کام کرتے ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے الخدمت فاونڈیشن جنوبی وزیرستان لوئر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نے ہر مشکل میں علاقے کا ساتھ دیا۔ اور علاقے کے لوگوں نے شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے