پبی (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II نو شہرہ مدیحہ خان نے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے سرکاری سکولوں، پٹوار خانوں کا معائنہ کیا۔ اسکے علاؤہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا معائنہ کیا۔سرکاری نرخ نامہ کی عدم موجودگی اور گرانفروشی پر متعدد دوکانیں سیل کر دیے گئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ ھائی سکول خٹ کلے، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول خٹ کلے اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خٹ کلے کا معائنہ کیااساتذہ کی حاضری چیک کی اور بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بچوں سے تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا۔ اور اساتذہ کرام کو حاضری یقینی بنانے اور تعلیمی سرگرمیوں میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نے امانگڑھ پٹوار خانوں میں دوران معائنہ انتقالات رجسٹر، جمعبندی، فیلڈ بک، روزنامچہ واقعاتی، مثاوی اور دیگر ریونیو ریکارڈ کا جائزہ لیاپٹوار خانوں میں موجود سائلان سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور پٹواریوں کو انکے مسائل جلد حل کرنے کی تاکید کی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے خٹ کلے اور امانگڑھ میں سبزی و فروٹ دوکانوں، نان فروش، ہوٹل، بیکریوں اور جنرل سٹورز پر نرخ ناموں، وزن اور قیمتوں کا معائنہ کیاصفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال، گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامہ سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی سرکاری نرخ نامہ کی عدم موجودگی اور گرانفروشی پر متعدد دوکانیں سیل کر دیے گئے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے