ہنگو(مانند نیوز) ڈی پی او آفس ہنگو میں ماتحت پولیس اہلکاروں کے مسائل سننیکیلئے ہفتہ وار اردلی روم منعقد۔ضلعی پولیس سربراہ محمد خالد خان PSP نے ماتحت پولیس اہلکاروں کی جانب سیجمع کی گئی درخواستوں میں جائزعرض معروض پیش کرنے والے اہلکاروں کی درخواستوں پرفوری عمل درامدکے احکامات جاری کئے. تفصیلات کیمطابق محکمہ پولیس کے قواعد وضوابط کے تحت ماتحت پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل اور ان کے جائز عرض معروض سننے اوران کوحل کروانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگو محمد خالد خان PSP کی ہدایت پر ان کے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا. اردلی روم میں ضلع کے مختلف تھانہ جات،چوکیات ‘ گاردات میں تعینات پولیس جوانوں نے ضلعی پولیس سربراہ کو اپنے اپنے جائز عرض معروض پیش کرنے کیلئے تحریری درخواستیں جمع کی تھیں۔ڈی پی او ہنگو نے اہلکاروں سیباری باری ان کیمسائل سنے۔ ان اہلکاروں کی جانب سے جمع کی گئی درخواستوں کوباری باری چیک کرکے تمام درخواستوں پر غور کرنے کے بعد اہلکاروں کیجائز عرض معروض کے حل کے احکامات صارد کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او ہنگو نے کہا کہ ماتحت پولیس اہلکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جنہیں ہرصورت حل کیاجائیگا۔جبکہ غیرڈسپلن اورسفارش کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائیگی۔ پولیس فورس کی استعدادکار کو بڑھانے کیلئے پولیس میں سزا اور جزائکا عمل جاری رہے گا۔پولیس افسران اپنیفرائض خوش اسلوبی اورایمانداری سیادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے