اورکزئی (مانند نیوز)حکومت خیبر پختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد عرفان الدین کی زیرقیادت ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر ضلعی ہیڈ کوارٹر اورکزئی میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں متعلقہ سرکاری محکموں اور اداروں کے افسروں /اہلکاروں اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد پولیو کے مہلک بیماری سے متعلق عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنا تھا۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے پولیو مہم ماہ اکتوبر (28 اکتوبر تا یکم نومبر) کا باقاعدہ افتتاح 5 سال سے کم عمر کے ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔ مزید برآں ضلعی انتظامیہ کے افسروں،ضلعی محکموں کے سربراہوں اور پولیو سے وابستہ افراد کی آئندہ کے پولیو مہم کے کامیاب انعقاد کے سلسلے میں تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس بھی ڈپٹی کمشنر اورکزئی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو پولیو مہم کو ہر لحاظ سے کامیابی سے ہمکنار کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے