ملاکنڈ (مانند نیوز)وزیراعلی خبیر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے تحت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر لوئر بشیر خان اور اسسٹنٹ کمشنر ادئینزئی محمد سہیل خان کے ہمراہ آغوش سنٹر گل آباد تحصیل ادینزئی دیر پائین کا دورہ کیا۔ ایڈمینیسٹریٹر آغوش سنٹر گل آباد سعیداللہ نے معزز مہمانان کو خوش آمدید کہا اور آغوش سنٹر کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان نے آغوش سپورٹس گالا 2024 کا افتتاح کیا۔ آغوش سپورٹس گالا میں کرکٹ، بیڈ مینٹن، ٹیبل ٹینس ٹورنامینٹس کے ساتھ ساتھ حسن قرات، نعت خوانی، ملی نغمے، تقاریر آرٹ اینڈ کرافٹ، ڈرائینگ اور لانگ جمپ کے مقابلے شامل ہیں۔ مقابلوں میں 40 سرکاری و پرائیوٹ سکولز کے طلبا حصہ لے رہے ہیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے سپورٹس گالا منعقد کرنے پرآغوش سنٹر کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ صحت مند رہنے کے لیے غیر نصابی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے میدان میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام تر توجہ پڑھائی پر دیں۔کیونکہ آج کے بچے کل ملک و قوم کے معماران ہونگے۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے آغوش الخدمت سنٹرمیں ایک یتم بچے کے کفالت کا اعلان بھی کیا۔ بعد ازاں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان نے آغوش سنٹرچکدرہ کے مختلف یونٹس، لائبریری، ہاسٹلز، کچن، کانفرنس روم کا معائنہ بھی کیا۔ کمشنر نے یتیم بچوں کی بہترین کفالت اور تربیت کرنے پر آغوش سنٹر کے خدمات کو سراہا۔انہوں نے انتظامیہ کے جانب سے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کی۔ فضل محمود اور آغوش سنٹر کے ایڈمینیسٹریٹرنے سنٹر کے دورے پر کمشنرملاکنڈ اور ضلعی انتظامیہ لوئر دیرکے آفیسران کا شکریہ ادا کیا اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے