لوئر دیر (مانند نیوز)ڈی پی او لوئر دیر کی خصوصی ہدایات پر ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ مُنڈہ عقل امین خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام پر چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران گودام کے خفیہ خانوں سے 114 قیمتی سلیپر برآمد کیے گئے۔ پولیس نے موقع پر موجود ملزم کو گرفتار کر لیا، جو غیر قانونی طور پر ان لکڑیوں کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ میں ملوث تھا۔لوئر دیر پولیس کی جانب سے ٹمبر مافیا کے خلاف یہ کارروائیاں علاقے میں قدرتی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جاری ہیں۔ڈی پی او لوئر دیر نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں سختی سے جاری رکھی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے