ہنگو (مانند نیوز)پولیو کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ہنگو کے کانفرنس ہال میں سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر، ڈی پی او خالد خان، اسسٹنٹ کمشنر اسفندیار خالد، اسسٹنٹ کمشنر دوآبہ نواب گل، ڈی ایچ او احسان وحید، تحصیل چیئرمین مفتی عمران اور مشران و عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال 24 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیابھر میں پولیو کا عالمی دن منایا جاتاہے جس کا بنیادی مقصد پولیو جیسے خطرناک مرض کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کرنا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اگر خدانخواستہ یہ کسی کو لاحق ہو جائے تو وہ ہمیشہ کیلئے معذور ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہماری ایک معمولی سی کوشش بھی بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ محکمہ صحت اور میڈیا سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد پرذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انسداد پولیو کی کاوشوں میں بھرپور ساتھ دیں۔ 28اکتوبر سے شروع ہونے انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے ڈاکٹر ضیاالدین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سی این آئی ڈی پولیو کے دوران مجموعی طورپر 107038سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 405 موبائل، 32 فکسڈ اور 24 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور محکمہ صحت کے اہلکار گھر گھر جاکر قطرے پلانے کیلئے فرائض سرانجام دیں گے۔ سیمینار کے اختتام پر ڈی سی ہنگو گوہر وزیر نے پولیو کے عالمی دن کے مناسبت سے کیک کاٹا اور پچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے