سخاکوٹ (نامہ نگار) جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے مرکزی منتظم اعلیٰ محمدافضل نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہے انکے خلاف ہر سازش کوناکام بنایا جائے گا۔ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے مدارس میں پڑھنے والے چالیس لاکھ سے زائد طلباء کے مسائل کے حل کیلئے تگ ودو اور انکی نمائندگی کرتے ہے۔ دینی مدارس کے طلباء کو جن مشکلات کاسامنا ہے حکومت انکو فوری طور پر حل کریں۔ان خیالات کاظہار انہوں نے دارلعلوم تعلیم القران سخاکوٹ میں جمعیت طلبہ عربیہ ضلع ملاکنڈ کے زیر اہتمام اتحاد طلباء مدارس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن سے منتظم صوبہ محمدنعمان مسرور، منتظم ضلع مسعوداحمد، امین جے ٹی اے ضلع ملاکنڈ فیاض احمد اور مولانا محمد صدیق سواتی نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلباء کے اسناد کو مسادی حیثیت کیساتھ ساتھ بینک اکاؤنٹس اور رجسٹریشن کو اسان بنایاجائے صوبائی اور وفاقی بجٹ میں مدارس کے لئے حصہ مختص کیا جائے پاکستان میں طبقاتی نظام تعلیم کے بجائے اسلامی نظام تعلیم رائج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان لاالہ اللہ کے نام پر بنا مگر اس میں اب بھی انگر یز وں کابنا ہوا قانون چل رہا ہے انگریزوں نے ہمارے نظام تعلیم پر حملہ کیااور انہوں نے اپنا نظام تعلیم رائج کیا پاکستان میں لاڑمکالے کاعائد کرہ نظام تعلیم قبول نہیں مسلمانوں کی پستی اور تنزلی کی اصل وجہ اپس میں تفرقات ہے انگریزوں کی سازش تھی کہ وہ ہمیں تقسیم کرے اور وہ اپنے اس سازش میں کافی حد تک کامیاب ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ مدارس کے خلاف طرح طرح کی سازشش ہورہی ہے ان کو انتہاپسندی اور فرقہ ورایت جیسے طعنے دئے گئے کی گئی ایسے حالات میں جمعیت طلبہ عربیہ کے مجلس شوریٰ نے فیصلہ کیا کہ اتحاد طلباء مدارس کنونشن کے نام پورے پاکستان میں ایک مہم چلائی جائے جو دو مہینوں پر محیط ہوں اور اس سلسلے میں ہم نے پورے پاکستان کے دورے شروع کئے ہے۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں قال اللہ اور قال رسول اللہ کے گہوراے ہیں حکومت اگر دینی مدارس کے ڈگریاں اور طلباء کے مطالبات منظورنہیں کریگی تو پاکستان کے مدارس میں پڑھنے والے چالیس لاکھ سے زائد طلباء اپنے حقوق کیلئے نکلے گے اور بھرپور احتجاج کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے