اورکزئی (مانند نیوز)اورکزئی پریس کلب اور اورکزئی یونین آف جرنلسٹس کے فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں فنڈز کے حوالے سے خبریں جھوٹی من گھڑت اور بددیانتی پر مبنی ہے عدنان کا ممبر شپ نہ ہونے کی وجہ سے وہ غلط خبریں پھیلا رہے ہیں انشائاللہ فنڈ کو صحافیوں کے فلاح اور بہبود کیلئے استعمال کریں گے ان خیالات کااظہار صدر اورکزئی پریس کلب شہید خان اورکزئی چئیرمین انور گل صدر اورکزئی یونین آف جرنلسٹس خان زمان نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اورکزئی میں نامساعد حالات اور کم وسائل کے باوجود بھی دن رات صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں کچھ دن پہلے صوبائی حکومت کی جانب سے ملنے والا چیک کے حوالے سے کچھ لوگ غلط افواہیں پھیلا کر انتشار پھیلانے کی کوشش میں ہیں لیکن ہمارا یہ عزم ہے کہ فنڈ ملے یا نہ ملے صحافیوں کے فلاح کیلئے کام جاری رکھیں گے اگر فنڈ مل گیا تو کوشش ہوگی کہ وہ پریس کلب اور یونین کے ممبرز کے مسائل کے حل کیلئے استعمال کرکے ازالہ کریں گے انہوں نے واضح کیا کہ عدنان کا اورکزئی پریس کلب اور اورکزئی یونین آف جرنلسٹس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور نہ اس کا ممبر شپ ہے