پبی (مانند نیوز) کیمونٹی پولیسنگ پر توجہ دیکر عوام کو ساتھ لیکر چلیں۔جرائم پیشہ افراد کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے خاص طور پر قوم کے معماروں کی جڑیں کھوکھلی کرنے والوں کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کریں 28 اکتوبر سے 5روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد اظہر خان کی زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کے انعقاد پر افسران کو احکامات جاری نیو DPO کمپلیکس میں زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد اظہر خان کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں SDPOsسرکل،جملہ تھانہ جات کے SHOs,انچارج چوکیات،بیٹ افسران نے شرکت کی افسران کا جرائم کے کنٹرول کیلئے کئے گئے اقدامات کاباریک بینی سے تفصیلی جائزہ لیا گیا*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد کا مکمل ڈیٹا اکھٹا کرکے انکی باقاعدہ نگرانی رکھیں۔منشیات فروشوں (خصوصا آئس فروش) کو گرفتار کرکے نوجوان نسل کو اس سے بچانے کیلئے سخت اقدامات اْٹھائیں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے سلسلے کو مزید وسیع کرکے تیز کریں۔جرائم پیشہ افراد کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے.علاقہ میں گشت بڑھائیں پولیس کی موجودگی سے عوام کو تحفظ کا احساس ہوگا۔زیادہ سے زیادہ بازاوں،شاہراہوں میں SHOsبذات خود گشت کریں۔کیمونٹی پولیسنگ پر توجہ دیکر عوام کو ساتھ لیکر چلیں.عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے میں اپنا پورا کردار ادا کریں انھوں نے شرکاءمیٹنگ سے مزید کہا کہ28 اکتوبر بروز پیر سے 5روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہورہاہے۔جملہ SDPOs بذات خود میدان عمل میں ہونگے۔ڈیوٹی آنے والے پولیس اہلکاروں کی حفاظتی پوشاک مکمل پہننا لازمی ہوگا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے