شرینگل (مانند نیوز)آل پاکستان یونیورسٹیز فیڈریش اور خیبر پختونخواہ آل یونیورسٹیز فیڈریشن کے وفد کا شہید بینظیر بٹھو یونیورسٹی شرینگل کا دورہ،ماس ویلفئر ایسو سی ایشن کے ساتھ تعاؤن کی یقین دہانی۔تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز آل پاکستان یونیورسٹیز فیڈریشن کے صدر چوہدری بشارت محمود کے زیر قیادت جنرل سیکرٹری اعجاز احمد سواتی اور خیبر پختونخواہ آل یونیورسٹیز فیڈریشن کے صدر ارباب امیر خیسرو پر مشتمل ایک وفد نے شہید بینظیر بٹھو یونیورسٹی شرینگل کا دورہ کیا،مآس ویلفیر ایسوسی ایشن کے صدر خرم مراد،جنرل سیکرٹری حسن زیب،فنانس سیکرٹری رشید خان اور پریس اینڈ انفارمیشن سیکرٹری رحیم اللہ عادل نے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا۔ اس موقعہ پر مہمانوں کو دیر کے روایتی ٹوپی پہنائی گئے۔مآس کے عہدیداروں نے وفد کے ساتھ ملازمین کو درپیش تمام مسائل کے بارے میں خصوصی گفتگو کی۔ آل پاکستان کے صدرچوہدری بشارت محمود سمیت وفد کیارکان نے شہید بینظیر بٹھو یونیورسٹی شرینگل کے وایس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہاب سے ملاقات کی ملاقات کے دوران ملازمین کو درپیش مسایل کے بارے میں بات کرتے ہوئے مرکزی اور صوبائی قایدین نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے جائز مطالبات کو مان لیا جائے اور انہیں انکے جائز حقوق دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین یونیورسٹی ملازمین کو مساوی بنیادوں پر پروموشن دیا جائے۔،ایڈ ہاک اورکنٹریکٹ ملازمین کو جلد از جلد ریگولرایز کیا جائے۔اور جہاں کہیں بھی کوئی مسلہ درپیش ہو تو ہم آل پاکستان یونیورسٹیز فیڈریشن یو نیورسٹی انتظامیہ کے ہر ممکن تعاؤن کیلئے حاضر ہونگے۔ جنرل سیکرٹری اعجاز سواتی نے ملازمین کے اجتماع سے خطاب کے دوران ملازمین کے ساتھ مکمل طور پر اظہار یکجہتی کا اعلان کیااور کہا کہ ملک بھر میں تمام جامعات کے مشترکہ مسایل کے حل کیل?ے کوشش کر رہے ہیں،جسمیں ملک بھر کے جامعات کے ملازمین کی تعاون کی ضرورت ہے اس موقعہ پر صدر خیبر پختونخواہ ارباب امیر خیسرو نے کہا کہ مآس ویلفیر ایسوسی ایشن کو بہت جلد آل پاکستان یونیورسٹی فیڈریشن کے ساتھ رجسٹر کرینگے انہوں نے ملازمین کو باہمی اتفاق پر زور دیا۔اور کہا کہ جب بھی ضرورت پڑے تو اپنے بھایؤں کے مدد کیلئیے حاضر ہونگے۔