اورکزئی(مانند نیوز) خیبر پختونخواہ پولیس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان کی خصوصی ہدایت پر لائن آفیسر ملک عبدالجنان کا رات گئے بابر میلا ہیڈ کوارٹر پولیس لائن اور سنگ پہاڑ پر واقع پولیس چیک پوائنٹس کا وزٹ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان کی نگرانی میں لائن آفیسر ملک عبدالجنان نے ہمراہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدل وہاب نے بابر میلا ہیڈ کوارٹر پولیس لائن اور پولیس چیک پوائنٹس کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس لائن کے مختلف چیک پوائنٹس کا وزٹ کیا۔جبکہ چیک پوسٹوں کیاطراف میں سیکیورٹی صورتحال اور انتظامات کا بھی تفصیلی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کے تناظر میں مناسب ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر، مشکوک اور اجنبی افراد کی نقل وحرکت پر کھڑی نظررکھیں۔ انہوں نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنیتحفظ کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ لازمی استعمال کریں۔ دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال سے گریز کریںانہوں نیاہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلییہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنیپیشہ ورانہ فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے