جمرود(مانند نیوز) 26 اکتوبر 2024 ایکشن کونسل لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبر پختون خواہ فعال بلدیاتی نظام تک تحریک جاری رہیگی۔گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبر کہ ویلیج نیبر ہوڈ کونسلز کو ترقیاتی فنڈ جاری ہوئے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انتظار خلیل تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی نمایندے مقامی حکومتوں کے مضبوطی، فعال بلدیاتی نظام، حل طلب مسائل کے حل، عوامی مفاد میں میونسپل و سوشل سروسز فراہمی کے لئے کسی بھی ممکن قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔گزشتہ روز وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کے ساتھ ایکشن کونسل لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے صدر حمایت اللہ مایار کی زیر صدارت ہونے والے مذاکراتی کمیٹی کے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر حقوق کے حصول تک تحریک جاری رہیگی۔کوارڈینیٹر ایکشن کونسل لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ انتظار علی خلیل کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا و مقامی اخبار میں چلنی والی خبر کہ خیبر پختون خواہ کے ویلیج نیبر ہوڈ کونسلز کے لیے ترقیاتی فنڈز ریلیز کر دیئے گئے ہیں اس خبر میں کسی بھی قسم کی صداقت نہیں ہے بلکہ خیبر پختون خواہ کے مقامی حکومتیں 15 مارچ 2022 کو حلف لینے کے باوجود بھی تاحال فنڈز و اختیارات سے محروم ہیں۔ممبر ایکشن کونسل میاں محفوظ الرحمن بنوں، فرہاد مروت لکی مروت، ارباب وصال پارلیمانی لیڈر عوامی نیشنل پارٹی پشاور، حاجی ارشاد پشاور، ملک فیصل ہری پور، صاحب خان وزیرستان،شبیر خلیل،شاہ سعود، زاہد خان، قاضی نور،طارق باچا،ارشاد قریشی چارسدہ، شاہد آفریدی جمرود،انور سعید، علی باش خان شانگلہ، اخونزادہ تیمور کمال لوئر دیر، عزیز خان ڈی آئی خان،تیمور کمال پبی، نثار خان مانسہرہ، نبی خان چترال،خالد حسن ٹانک، بشارت سواتی مانسہرہ و دیگر بلدیاتی چییرمیینز نے ایک دفعہ پھر وزیر اعلی خیبر پختون خواہ و صوبائی حکومت سے فنڈز کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقوق کے حصول کے لیے پرامن احتجاج ہمارا قانونی آئینی حق ہے اور 23 اکتوبر 2024 پشاور مشاورتی اجلاس میی احتجاج کے حوالے سے جو اعلانات کیے گئے تھے وہ آج بھی قائم ہے البتہ صوبائی حکومت کیطرف سے مذاکرات دعوت، ایکشن کونسل مذکراتی کمیٹی کے مذاکرات کے بعد تاریخوں میی ردوبدل زیر غور ہے مگر حتمی اعلان 29 اکتوبر 2024 وزیر بلدیات کیساتھ ہونے والے میٹنگ کے بعد ہوگا۔کوارڈینیٹر ایکشن کونسل لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبر پختون خواہ انتظار خلیل کے مطابق صوبائی حکومت ایک طرف آئین قانون کی بالادستی کی بات کرتی ہے مگر دوسری طرف جس صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی تیسری حکومت ہے یہاں مقامی حکومتوں، بلدیاتی نمایندووں کیساتھ ظلم جاری ہے۔افسوس کی بات ہے کہ 2021_22 میں صوبہ خیبر پختون خواہ میں الیکشن ہونے کے باوجود آج بھی مقامی حکومتیں اختیارات فنڈز سے محروم ہیں، صوبہ خیبر پختون خواہ میی بلدیاتی نظام مکمل مفلوج ہے، صوبہ خیبر پختون خواہ کے عوام کو میونسپل و سوشل سروسز فراہمی تعطل کا شکار ہیں جو کہ مقامی حکومتوں کا کام ہے مگر وسائل فنڈز عدم دستیابی کیوجہ سے مقامی حکومتیں یہ سروسز فراہم کرنے میں تاحال کامیاب نا ہوسکی.اگر مقامی حکومتوں، بلدیاتی نمایندووں کو بااختیار بنایا جائے، فنڈز فراہم کیے جائے تو 70 فیصد عوامی مسائل کا بوجھ صوبائی حکومت سے کم ہوسکتا ہے مقامی حکومتوں کے زریعے. ایک دفعہ پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ مقامی حکومتوں ویلیج نیبر ہوڈ کونسلز کو ترقیاتی فنڈز، اعزازیہ،دفاتر کرایہ مد میی بقایاجات فراہمی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے بصورت دیگر پرامن احتجاج و سڑکوں کا رخ کرنے پر مجبور نا کیا جائے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے