پبی (مانند نیوز)تحصیل پبی کے علاقہ وزیرگڑھی ڈاگ بہسود روڈپر مخا لفین کا موٹر کار پر فائرنگ جس موٹر کار میں سوار تین افرار جان بحق اور ایک بچہ زخمی ہوا جان بحق ہو نے والوں میں دو سگے بھائی اور ان کا چچا شا مل ہیں س کے خلاف مقتولین کے لواحقین نے نوشہرہ پشاور جی ٹی روڈ پر لاشوں کو رکھ کر پبی بازار میں روڈ کو احتجاجی طور پر بند کردیا ملک جمال شاہ ساکن وزیر گڑھی نے پبی پو لیس کو رپورٹ کر تے ہو ئے کہا کہ میں اپنے بھا ئی سخاوت شاہ کے ساتھ مو ٹر سا ئیکل پر اور دو بیٹے سبحان اللہ،سعید اللہ بھا ئی حسن خان اور ایک پانچ سا لہ بچہ منصف ولد انعام اللہ سا کنان وزیر گڑھی مو ٹر کار میں تحصیل پبی کورٹ میں پیشی سے واپس آرہے تھے کہ جا ئے وقوعہ پر پہنچے تو شبیر،عرفان پسران زاہد محمد عرف گل حا جی ولی اللہ ولد سبحان اللہ حبیب ولد راضی محمد سا کنان میرہ وزیر گڑھی نے موٹر کار پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس سے میر ے دو بیٹے سیداللہ،،سبحان اللہ اور بھا ئی حسن خان جان بحق اور ایک پانچ سا لہ بچہ منصف ولد انعام اللہ زخمی ہو ئے جس کے خلاف مقتولین کے لواحقین نے نوشہرہ پشاور جی ٹی روڈ پر لاشوں کو رکھ کر پبی بازار میں روڈ کو احتجاجی طور پر بند کردیا جی ٹی روڈ دونوں جانب بند ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریے لگ گئیں ان کا کہنا تھا کہ ہم اس لاشوں کو اس وقت تک نہیں اٹھائے گے جب تک ملزمان گرفتار نہیں کئے جاتے لوحقین کا کہنا ہے کہ پولیس کی موجودگی میں ہمارے بچوں پر فائرنگ کردی گئی لواحقین کا پولیس پر الزام پولیس والے ملزمان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ایک گھنٹے کے اندر اندر ملزمان گرفتار کئے جائے پولیس کو اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی جواد خان اور ایس ایچ او پبی تیمور سلیم ہمراہ بھاری نفری کے موقع پر پہنچ گئے انہوں نے احتجا جی لو احقین سے کا میاب مذاکرات کئے جس پر انہوں نے جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا اور لا شوں کو آبا ئی گاؤں تدفین کے لئے لے گئے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے