ایبٹ آباد (مانند نیوز)ضلع ایبٹ آباد میں 28 اکتوبر سے یکم نومبر 2024 تک جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس ایوننگ ریویو میٹنگ میں محکمہ صحت، پولیس، تعلیم، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو مہم کی پیش رفت، پولیو ٹیمز کی کارکردگی، جاری ویکسینیشن، اور ٹیمز کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر خالد اقبال نے بچوں کی مکمل ویکسینیشن یقینی بنانے کے لیے ٹیمز کی کارکردگی میں مزید بہتری، استعداد کار میں اضافے، ڈیٹا کی کوالٹی اور ٹرانسفر سسٹم کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے مسڈ چلڈرن کے حوالے سے خصوصی اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ والدین کو قائل کیا جائے تاکہ وہ تعاون کریں اور کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ٹیم ورک کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کی تاکید کی تاکہ انسداد پولیو مہم کو مکمل کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر مشتاق تنولی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال، ڈی ایم او آئی ایم یو سید صہیب شاہ، ایس پی کینٹ سعید خان، ڈاکٹر اشفاق احمد (ہیلتھ کوآرڈینیٹر)، ڈاکٹر ابرار حسین (ڈی پی ایم ٹی)، ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یاسر خان، ڈاکٹر واصل، ڈاکٹر رابعہ پرویز (ڈی پی ایم ٹی)، اے ایس ڈی ای او فیمیل، اے ڈی ای او، ڈاکٹر فوزیہ مختار (ڈی پی ایم ٹی)، ڈاکٹر طیبہ (ایریا انچارج ڈبلیو ایچ او)، ڈاکٹر ثناء (ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او)، ڈاکٹر نفیسہ (ڈی ایس او)، ڈاکٹر سید عاطف سعود (پی ای آئی کوآرڈینیٹر)، اور ندیم خان (فوکل پرسن ڈی ای او سی) سمیت ہیلتھ اسٹاف کے دیگر اراکین نے شرکت کی