ایبٹ آباد (مانند نیوز) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت اور فیصلے کے نتیجے میں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کو محکمہ نادرہ نے شناختی کارڈ جاری کر دیے ہیں۔ یہ اقدام وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر ایبٹ آباد میں کی جانے والی شکایت کے بعد اٹھایا گیا، جہاں خواتین نے شناختی کارڈ کے اجرا میں بلاوجہ تاخیر کی شکایت درج کروائی تھی۔شکایت کنندگان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نادرہ ایبٹ آباد کے دفتر میں تمام ضروری دستاویزات جمع کروا دی تھیں، لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود شناختی کارڈ کے اجرا میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے تھے۔شکایت کی وصولی کے بعد، وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ریجنل ہیڈ نے نادرہ کے افسران کو نوٹس جاری کیا اور تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ کیس کی مکمل چھان بین کے بعد، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے سائلین کے حق میں فیصلہ دیا اور محکمہ نادرہ کو فوری طور پر شناختی کارڈ جاری کرنے کے احکامات جاری کیے۔شناختی کارڈ حاصل کرنے کے بعد، شکایت کنندگان نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی اور وفاقی محتسب ریجنل آفس ایبٹ آباد کے ایڈوائزر انچارج رشید احمد کا تحریری شکریہ ادا کیا، جن کی مداخلت سے ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا۔اس موقع پر، وفاقی محتسب ہزارہ ڈویژن کے ایڈوائزر انچارج رشید احمد نے کہا، "وفاقی محتسب میں شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔ ہمارا ادارہ وفاقی اور صوبائی محکموں میں موجود بد انتظامیوں کے خلاف فوری اقدامات کرتے ہوئے عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے