پشاور(مانند نیوز )ابرار حسین عمرزئی ٹرانسپورٹ انچارج عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے سینڈیکیٹ الیکشن جیت لیا اور ڈپٹی پرووسٹ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان 3 سال کیلئے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے ممبر منتخب کر لئے گئے،سنڈیکیٹ کے انتخابات گزشتہ روز منعقد ہوئے جس میں ڈپٹی پرووسٹ ابرار حسین کو عرصہ تین سال کیلئے سنڈیکیٹ کا ممبر منتخب کر لیا گیا۔اس سلسلے میں رجسٹرار نے ان کے انتخاب کا با قاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔