پشاور( مانند نیوز )پشتو فلموں کی اداکارہ و ماڈل نیلم گل نے کہا ہے کہ آٹھ نومبر سے پشاور کے مقامی سینما میں تین روزہ پشتو میوزیکل سٹیج شو”دامن گلدستہ“ سپرہٹ ثابت ہوگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ اچھی فلموں کے وجہ سے سنیما گھر آباد ہے۔ہمیں چاہئے کہ ہم جدید ٹیکنالوجی سے بھی کام لیں۔اور فلم کے تمام اہم اور بنیادی شعبوں پر جان توڑ محنت کریں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتا یا کہ فلمسازوں اور ہدایتکاروں کو چاہیے کہ وہ میرٹ کی بنیاد پر آنے والے نئے فنکاروں کو کاسٹ کریں تاکہ نوجوان نسل بھی پاکستانی فلموں کی جانب راغب ہوں اور فلم انڈسٹری کی ترقی کا سبب بنے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی میرا خواب ہے گو کہ میں پشتو فلموں میں بہت مصروف ہوں مگر اجتماعی طور پر میں پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کی خواہشمند ہوں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ فلم کے تمام شعبوں میں نئے لوگوں کو متعارف کرایا جائے اور خاص طور پر اداکاری کے میدان میں ٹی وی اور سٹیج کے باصلاحیت اداکاروں کو آگے لانا چاہیے تاکہ انڈسٹری میں نئے فنکاروں کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کیا جا سکے۔ نیلم گل نے مزید کہا کہ آئندہ کسی بھی اس پشتو فلم میں کام نہیں کرونگی جس میں میرا کردار مختصر ہو۔ صرف اُن فلموں کو توجہ دونگی جس میں میری اداکار ی کے مار جن ہوں، انہوں نے کہا کہ اب تک جتنی بھی پشتو فلموں میں ادا کاری کی ہے اُس میرا کردار نہایت اہم تھا لیکن بعض ہدایتکار مجھے مختصر کرداروں میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں جس سے میرے کیرئیر پر برے اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کم مگر معیاری فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دونگی کیونکہ ابتداء میں اپنی فنی کیرئیر داؤ پر نہیں لگا سکتی۔