ملاکنڈ (مانند نیوز )صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ملاکنڈ نے ضلع ملاکنڈ کے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کیساتھ سولرائزیشن کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنے محکمے کا ڈیٹا بروقت اور ٹھیک طریقے سے اپلوڈکرنے بارے ابتدائی ٹریننگ دی گئی اور ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ نور شیر مہمند نے آکسفرڈ ایجوکیشن اکیڈمی بٹ خیلہ کے بچوں کو کیڑے مار گولیاں دینے(ڈی ورمنگ مہم)کا افتتاح کیا۔بچوں کے پیٹ میں کیڑوں کی موجودگی ان کی صحت، غذائی نشونما اور بڑھوتری پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیے، اپنے بچوں کو مفت اور محفوظ دوا دلوائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر آکسفرڈ ایجوکیشن اکیڈمی ومنتخب ممبرPSRA امجدعلی شاہ پرنسپل جہان بادشاہ پاکستان بابا فاؤنڈیشن کے رہنماوں رحیم زادہ نوید الحق محکمہ صحت کے عالمگیر خان وذمہ دارن بھی موجود تھے۔