اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر کے تعاون سے پیشوکان میں مشترکہ انسدادِ اسمگلنگ کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قابلِ عمل خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں ممنوع اشیاء کی بڑی مقدار کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

مشترکہ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں شراب اور غیر قانونی ادویات برآمد کی گئیں جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کے حوالے کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کامیاب کارروائی اسمگلنگ کی روک تھام میں اداروں کے باہمی تعاون کے درمیان مؤثر روابط کی عکاس ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی پاکستانی سمندری حدود اور سر زمین کو غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اظہار بھی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے