اسلام آباد (مانند نیوز) موٹر وے پولیس کے مطابق 23 ستمبر سے موٹر وے ایم 2 پر لاہور سے بڑی گاڑیوں اور کارگو وہیکلز کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ 

لاہور سے ترجمان موٹر وےپولیس نے کہا کہ اسلام آباد جانے والی بڑی گاڑیوں کے لیے متبادل راستہ جی ٹی روڈ مقرر کیا گیا ہے، موٹروے ایم 2 اور ایم 3 پر موجود گاڑیوں کو کالا شاہ کاکو سے جی ٹی روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ڈرائیورز پابندی کے دوران متبادل راستے اور ٹریفک ہدایات پر عمل کریں۔ 

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق سفر سے قبل روٹ اور ٹریفک صورتحال سے متعلق موٹر وے پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے