اسلام آباد (مانند نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر روشنی ڈالی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر ولیم روٹو سے بھی ملاقات کی جس میں پاک کینیا تعلقات کی موجودہ صورتحال اور مثبت سمت میں آگے بڑھنے پر اظہار اطمینان کیا۔

وزیراعظم نے کینیا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وزیرِاعظم نے آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کرسچن اسٹاکر سے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے لیے نیویارک پہنچے ہیں، جہاں وہ 25 ستمبر کو اجلاس سے خطاب میں علاقائی و عالمی سلامتی کی بدلتی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے