سوات (مانند نیوز)سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئے کابینہ کا اجلاس زیر صدارت نور محمد خان منعقد ہوا اجلاس میں ایگزیکٹیو ممبران کی جانب سے نئی کابینہ کو سوات چیمبر کو مزید فعال بنانے اور مسائل کے حل کیلئے تجاویزپیش کی گئیں، اجلاس میں تختہ بند کلا ڈھیری رابطہ پل کی فوری تعمیر، بجلی و گیس لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور امن و امان برقرار کھنے کیلئے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا گیا، اجلاس میں دیگر کے علاوہ ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم بھی شریک ہوئے اس موقع پر صدر نورمحمد خان، سینئر نائب صدر محمد خورشید اقبال اور نائب صدر خالد خان نے چیمبر کے تمام مسائل حل کرنے اور اسے مزید فعال بنانے کا عزم دہرایا، اجلاس میں چیمبر کے سابق صدور راحت علی خان، یوسف علی، عدنان علی، محبوب ہارون، علی محمد خان، حاجی حمید الرحمان، ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران ہارون رشید، جہان زیب، عبیدا للہ عابد، سلمان علی، شہزاد اکبر، خورشید انور، رحیم زادہ، امجد علی، عمر علی باچہ، محمد صدیق، الحاج زاہد خان، وکیل احمد، حضرت علی، اسرار اللہ، گل بوستان نے نئی کابینہ کو اپنی اپنی تجاویز پیش کیں انہوں نے کہا کہ تختہ بند کلا ڈھیری رابطہ پل کی عدم تعمیر کے باعث وہاں پر موجود ماربلز فیکٹریوں کے ساتھ ساتھ طلباء اور تبلیغی مرکز جانے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے مذکورہ پل کو فوری طور پر تعمیر کیا جائے، سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبر شپ حاصل کرنے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ عام دکانداران بھی چیمبرز کے ممبرز بن سکے، سوات چیمبر کے دفتر کی اراضی سمیت سوات میں انڈسٹرئیل اسٹیٹ کے قیام کو عملی بنانے کیلئے اقدامات اُٹھانے پر زور دیا گیا،پیتھام گلی باغ کو دوبارہ فعال بنانے اور اس میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا، صنعت کاروں کو صوبائی حکومت کی جانب سے سولر سسٹم دئیے جائیں تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہو سکے،سوات میں پیدا کی جانے والی بجلی سے یہاں کے لوگوں کو ریلیف دیا جائے اور آرزاں نرخوں پر بجلی فراہم کی جائے، ملاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا کہ سوات چیمبر کے ساتھ اپنے تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے یہاں کے عوام، صنعت کاروں اور کاروباری افراد کو کسٹم ایکٹ کا معاملہ درپیش ہے جس کے خلاف ہم سب ایک پیج پر ہے۔