پشاور (مانند نیوز)سید فخر جہان نے خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ میں بطور صوبائی وزیر حلف اٹھانے کے بعد بدھ کے روز اپنی ذمہ داریوں کا باضابطہ طور پر چارج سنبھال لیا۔چارج سنبھالنے سے قبل گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ حلف برداری کی ایک پر وقار تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزیر سے انکے عہدے کا حلف لے لیا۔واضح رہے کہ سید فخر جہان اس سے پہلے صوبائی کابینہ میں وزیر اعلی کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان کی حیثت سے اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے۔حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور،صوبائی وزرا اور اراکین صوبائی اسمبلی،انسپکٹر جنرل پولیس،سول بیوروکریسی کے اعلی حکام،سیاسی ورکرز اور معززین نے شرکت کی۔صوبائی کابینہ میں بطور وزیر شمولیت پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی،وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور دیگر کابینہ ممبران اور معزز مہمانوں نے سید فخر جہان کو مبارکباد دی اور انکی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چارج سنبھالنے کے موقع پر صوبائی وزیر سید فخر جہان نے اظہار خیال کرتے ہوئے پارٹی کے بانی چیر مین عمران خان،چیرمین بیرسٹر گوہر علی خان،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور،پارٹی کی دیگر تمام لیڈرشپ،عہدیداروں،ورکرز اور علاقے کے عوام کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے انھیں بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی گزشتہ بہترین کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید جستجو اور ایک نئے ولولے کیساتھ اپنی فرائض اور ذمہ داریاں سر انجام دیں گیاوربطور صوبائی وزیر صوبے کے عوام کی بلا امتیاز خدمت میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے