کوہستان (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان نے لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ADCs)، ڈی پی او کوہستان اپر اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں عوامی ایجنڈا، آئی پی ایم ایس انڈیکیٹرز اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی عوامی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کارکردگی کا عمومی معیار تسلی بخش پایا گیا، تاہم ڈپٹی کمشنر نے افسران کو مزید بہتری کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے کو یقینی بنایا جائے اور تمام محکمے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔ڈپٹی کمشنر طارق علی خان نے ہدایت کی کہ تمام محکمے عوام کی سہولت اور شکایات کے ازالے کے لئے مسلسل متحرک رہیں اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں تیزی لائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی اور فلاحی منصوبوں کی تکمیل میں کارکردگی کے معیار کو مزید بلند کیا جائے۔