پبی (مانند نیوز) ایپکا خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر کے اضلاع میں الیکشن کا اعلان کردیا۔صوبہ بھر کے 33 اضلاع میں ایپکا کابینہ کا ٹینور مکمل ھوچکا ھے۔ طارق صافی صدر پشاور بورڈ کو خیبرپختونخوا کا ڈپٹی الیکشن کمشنر مقرر کردیا۔ صوبہ بھر میں ایپکا کے ڈسٹرکٹ کیبنٹ کا الیکشن مرحلہ وار ھونگے۔پہلے مرحلے میں پشاور،مردان۔نوشہرہ،چارسدہ،صوابی کے اضلاع میں الیکشن ھونگے۔تفصیلات کے مطابق ایپکا صوبائی کابینہ کے ایک ھنگامی اجلاس زیر صدارت حاجی اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان ان کے رھائش گاہ پر منعقد ھوا۔اجلاس میں ممتاز خان صوبائی صدر ایپکا خیبرپختونخوا،میاں امجد علی جنرل سیکریٹری،انعام اللہ صدر ایپکا مردان۔انعام خان صدر ایپکا چارسدہ۔غلام سرور مرکزی نائب صدر ایپکا پاکستان،محمد اسحاق جنرل سیکریٹری ایریگیشن پشاور اور صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔صوباء صدر ممتاز خان نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے کابینہ کا ٹینور مکمل ھونے پر صوبہ خیبرپختونخوا میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا۔ جس پر صوبائی کابینہ کے ارکین اور مرکزی عھداروں نے منظوری دی۔اور صوبہ خیبرپختونخوا کیلئے طارق صافی صدر ایپکا پشاور بورڈ کو مقرر کرنے کی منظوری دی گء۔اور طارق صافی کا ڈپٹی الیکشن کمشنر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔اور صوبہ بھر میں تمام اضلاع میں مرحلہ وار الیکشن کرانے کیلئے الیکشن شیڈول جاری کرنے کی ھدایت کی۔اخر میں جملہ ارکین ایپکا نے اپس میں اتفاق واتخاد قائم رکھنے اور ملک بھر میں بخآری گروپ کو مثالی گروپ بنانے کا عزم کیا۔اور خالد جاوید سنگھیڑا مرکزی صدر ایپکا پاکستان کی قیادت میں ایپکا ایک منظم اور مضبوط تنظیم ھیں۔اور چند مفاد پرست عناصر ٹولوں کی شکل میں موجود ہے۔جو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ھونگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے