جمرود(مانند نیوز)میرے بھائی کامران کو ساتھیوں سمیت ایس ایچ او پشتخرہ پشاور عمر حیات اور ایس ایچ او یکہ توت اعجاز چمکنی نے اغواء کئے ہیں اور اس کے خلاف ہمارے پاس ثبوت بھی موجود ہے لیکن اس کے باوجود اس سے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔عرفان آفریدی ضلع خیبر تحصیل جمرود علاقہ شاکس سے تعلق رکھنے والے عرفان آفریدی نے اپنے رشتے داروں کے ہمراہ جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کیا۔انہوں نے کہا کہ 11نومبر2024 بروز پیر بوقت رات11بج کر 40 منٹ پر ہمارے مارکیٹ واقع سرکولر روڈ نزد بندھن شادی ہال آفریدی مارکیٹ میں پرائیویٹ گاڑیوں میں پشاور پولیس چھاپہ زن ہوئے اور میرے بھائی کامران خان ولد حاجی خان بشمول تین ساتھیوں جن میں ڈرائیور عبداللّٰہ ولد خان بادشاہ، حضرت خان ولد جمعہ خان اور شمس الرحمٰن ولد خلیل کو مارکیٹ سے اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کئے جو تاحال لاپتہ ہے اس کے علاوہ پولیس ہماری ایک ذاتی ویگو گاڑی اور لائسنس یافتہ اسلحہ ایک کلاشنکوف اور ایک پستول اور ایک لیپ ٹاپ بھی لے گئے ہیں جبکہ پولیس والے اپنی واردات کو چھپانے کے لئے مارکیٹ کی سی سی ٹی وی کیمروں کی ڈی وی آر بھی لے گئے ہیں لیکن مارکیٹ میں ایک آور خفیہ کیمرے کی مدد سے وہ بے نقاب ہو گئے ویڈیو میں پولیس ایس ایچ او پشتخرہ عمر حیات آفریدی اور ایس ایچ او یکہ توت اعجاز چمکنی صاف نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے بروکر نے کال کرکے 60 لاکھ روپے کا ڈیمانڈ کیا ہے۔انہوں وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی آمین خان گنڈاپور، گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم خان کنڈی، آئی جی خیبرپختونخواہ اختر حیات صاحب، کور کمانڈر پشاور سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔