باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیر صدارت بیگ کیچ اپ راؤنڈ ٹو اور ای پی آئی ٹاسک فورس کی ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی، اسسٹنٹ کمشنر نواگئی محمد ریاض، ڈی ایچ او باجوڑ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خار، این سٹاپ آفیسر باجوڑ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈاکٹر نجیب اللہ نے بیگ کیچ اپ راؤنڈ ٹو کی تیاریوں اور ای پی آئی ٹاسک فورس کی ماہانہ کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ڈپٹی کمشنر نے بیگ کیچ اپ راؤنڈ ٹو تیاریوں اور ای پی آئی ٹاسک فورس ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع باجوڑ کے اندر پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکے لگوائیں جائیں تاکہ بچوں کے اندر خسرہ، خناق،اسہال، نمونیا اور یرقان کی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے