کوہاٹ (مانند نیوز)کوہاٹ ڈویژن میں آئندہ موسم بہار کی موثراور منظم شجرکاری کی تیاریوں اورجنگلات سے متعلق عدالتی مقدمات کو جلداز جلدنمٹانے کیلئے کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم بااللہ شاہ کی زیر صدارت کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں اعلیٰ سطح کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کنزرویٹر آف فارسٹ کوہاٹ فارسٹ سرکل، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اضلاع/فارسٹ ڈویژنز کے ڈویژنل فارسٹ آفیسرز نے شرکت کی۔ تفصیلی بحث مباحثہ اور غور و خوض کے بعد کئی اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بہار شجرکاری مہم کیلئے تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں۔اس دوران 3 لاکھ ہیکٹرز رقبے پر موثر اور منظم شجرکاری کرنے کے علاوہ ساڑھے 3 لاکھ زیتون پودوں کی قلم کاری بھی کی جائے گی۔ اس طرح پراسیکیوشن کیسز جلد نمٹانے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ جنگلات سے متعلق استغاثہ کے مقدمات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ماہانہ بنیادوں پر باقاعدگی سے اجلاس کا انعقاد کریں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ جنگلات فوری طور پر تمام سابقہ غیرفیصلہ کن مقدمات کو فارسٹ مجسٹریٹس/اسسٹنٹ کمشنرزکے ساتھ دوبارہ لگائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان مقدمات کو قانون کے مطابق اچھی طرح سے حل کیا جائے۔اسی طرح جنگلات کی خلاف ورزیوں سے متعلق مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام جرائم کا سمری ٹرائل کیا جائے۔ اجلاس میں اگلے ہفتے تمام ڈپٹی کمشنرز،ڈویژنل فارسٹ آفیسرز، اسسٹنٹ کمشنرز /فارسٹ مجسٹریٹس اور اس میں شامل دیگر اسٹیک ہولڈرز کیلئے فارسٹ آرڈیننس پر ایک خصوصی تربیتی سیشن کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا گیا۔مزید برآں متعلقہ حکام کوہدایت کی گئی کہ فارسٹ آرڈیننس میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق جرمانوں اور ضبطی پر سختی سے عملدرآمد کیاجائے۔کمشنر کوہاٹ نے اپنے اختتامی کلمات میں عام لوگوں سے پرزوراپیل کی کہ وہ آنے والے بہار شجرکاری مہم کوکامیاب بنانے کیلئے محکمہ جنگلات کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے