سخاکوٹ (مانند نیوز) ممتاز مزدور رہنما گل زمین کو پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا کے لیبر ونگ کا صوبائی کوارڈنیٹر مقرر کر دیا گیا۔ن لیگ لیبر ونگ کے مرکزی قائمقام صدر ایڈوکیٹ غلام قادر جٹ نے گل زمین کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے یہ تقرری مسلم لیگ کے صدر وزیر اعظم میاں شہباز شریف چیف آرگنائزوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صدر خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی منظوری سے کی گئی ہے گل زمین گذشتہ چار دہائیوں سے مز دور ومحنت کشوں کی فلاح وبہبود کیلئے مصروف عمل ہیں جبکہ دس سال سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکے ملازمین کی نمائندہ تنظیم پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے صوبائی صدر ہیں وہ 1996-97ء میں پاکستان مسلم لیگ کے لیبر ونگ ملاکنڈ ڈویژن کے صدر بھی رہ چکے ہیں علاقے کے سماجی وسیاسی حلقوں اور نمائندہ تنظیموں کی جانب سے ان کی تقرری کا مسلسل خیر مقدم کیا جارہا ہے