اورکزئی (مانند نیوز)اورکزئی پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کاروائی، منشیات کی بھاری کیپ برآمد۔خصوصی کاروائی کے دوران 10 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ڈویژن شیر اکبر خان کے ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نزیر خان کی نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کلین اپ آپریشن کا تسلسل جاری ہے۔ڈی پی او اورکزئی نزیر خان کی وضع کردہ ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ڈی پی او لوئر اورکزئی محبوب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کریز عامر خان معہ پارٹی پولیس نے تھانہ کریز کے حدود غوزدرہ پر ناکہ بندی کے دوران مسمی مالک زادہ ولد پرسالی گل سکنہ اورکزئی کو آتا ہوا کھڑا کرکے ان کے پاس بیگ سے 10 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔چرس قبضہ پولیس میں کرکے منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے بند بحوالات تھانہ کیا گیا۔۔ مزید تفتیش جاری ہے۔