ایبٹ آباد (مانند نیوز)چیئرمین انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز اور ایم پی اے PK-48 ملک عدیل اقبال نے قائمہ کمیٹی برائے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ایم پی اے تاج محمد خان نے کی، جو چیئرمین قائمہ کمیٹی ہیں، اور یہ اجلاس اسمبلی کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران، ملک عدیل اقبال نے اپنے حلقہ پی کے 48 میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم احکامات جاری کیے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں اسٹاف کی کمی کو جلد پورا کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تدریسی عملے کی کمی کو دور کرنے سے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی۔ اس کے ساتھ ہی، انہوں نے تمام سکولوں میں باقی ضروری سہولتوں کی فراہمی اور نئے اپگریڈ ہونے والے سکولوں میں سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سطح پر بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ملک عدیل اقبال نے مزید کہا کہ حلقے میں جاری تعمیراتی کاموں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نئے تعلیمی ادارے بروقت مکمل ہوں اور طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ان اقدامات سے نہ صرف حلقہ پی کے 48 کے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی بلکہ پورے صوبے میں تعلیم کے شعبے کی ترقی میں بھی معاونت ملے گی