سوات ( مانند نیوز) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نعمان بشیر نے سوات میں ٹریڈ شو کے حوالے سے آر پی او ملاکنڈ ریجن عرفان اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر شہزاد محبوب سے ملاقات کی، آرپی او اور ڈپٹی کمشنر کو سوات میں ٹریڈ شو کیلئے سیکورٹی دینے سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو کی گئی اس موقع پر TDAP کے زاہد احمد اور دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے، گزشتہ روز ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نعمان بشیر نے سوات میں منعقدہ ٹریڈ شو کے حوالے سے آرپی او ملاکنڈ ریجن عرفان اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر شہزاد محبوب سے اُن کے دفاتر میں الگ الگ ملاقاتیں کیں اور انہیں سوات میں ٹریڈ شو کے حوالے سے تفصیلی سے آگاہ کیا اور ان کو ٹریڈ شو کی کامیابی میں اپنا کردا رادا کرنے سمیت ٹریڈ شو کیلئے سیکورٹی انتظامات اور دیگر اہم اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نعمان بشیر نے ٹریڈ شو کی اہمیت اور افادیت سے آفیسرز کو آگاہ کیا جس پر آر پی او اور ڈپٹی کمشنر نے اپنی اپنی جانب سے ٹریڈ شو کی کامیابی میں اپنا کردارا ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے