کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر اور کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ ہنگو کے زیر انتظام ضلع کرم کے متاثرین کیلئے قائم کئے گئے کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر ہنگو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے اپنے محدود وسائل میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی خیبرپختونخوا کے تعاون سے 40 سے زیادہ خیمے لگائے ہیں اور ہر خیمے میں ہر قسم کی بنیادی سہولیات جیسے کچن، کمبل سیٹ، رضائی اور اس کے علاوہ باقی ضروری استعمال کی چیزیں بھی مہیا کی گئی ہیں۔ٹی ڈی پی کیمپ میں پانی، بجلی، واش روم اور صاف صفائی کا خاص طور پر انتظام کیا گیا ہے۔مرد اور خواتین کیلئے الگ الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔متاثرین کو 3 وقت کا کھانا، پینے کا صاف پانی اور اس کے علاوہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے مہیا کردہ این ایف ائی آئٹمز بھی متاثرین میں تقسیم کر دیے گئے ہی۔مزید برآں ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے، یو این او سی ایچ اے اور اس طرح کے باقی مختلف این جی اوز اور اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ ان متاثرین کی سہولیات میں کوئی کمی باقی نہ رہے۔کمشنر کوہاٹ نے متاثرین کیلئے کئے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو تاکید کی کہ ضلع کرم کے متاثرین کی خدمت اور ان کو تمام سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ علاوہ ازیں کمشنر کوہاٹ نے ہدایات جاری کیں کہ متاثرین کے بچوں کیلئے کیمپ کی سائٹ پر ہی پڑھائی اور کھیل کود کامناسب انتظام کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے