ہنگو (مانند نیوز)حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ”ہفتہ انسداد بدعنوانی” کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ہنگو سجاد حسین کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ”ہفتہ انسداد بدعنوانی” کے سلسلے میں کئی پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں ضلع ہنگو کے تمام محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس ضمن میں تمام محکمہ جات کو ذمہ داریاں تفویض کرتے ہوئے ان پر بلا تاخیر عملدرآمد کے احکامات دیئے گئے۔سیمینارز و تقاریب، آگاہی واک اور ریلیاں اور عوام الناس میں بد عنوانی کے خلاف آگاہی اجاگر کرنے کیلئے سرکاری دفاتر اور پبلک مقامات پر انسدادبدعنوانی پر مبنی پیغامات کے بینرز آویزاں کرنے سمیت تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد”ہفتہ انسداد بدعنوانی” کا حصہ ہوں گے۔ دریں اثناء ”ہفتہ انسداد بدعنوانی” کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ہنگو آفس میں واک کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔شرکاء نے بدعنوانی کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بدعنوانی کے ناسور اور اس کے مضر اثرات سے متعلق نعرے درج تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے