پشاور()حکومتی قیمتی لکٹر ی کی بولی کا عمل جلد از جلد شروع کر دیا جائے گا، معاون خصوصی برائے جنگلات، ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی پیر مصور خان وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جنگلات، جنگلی حیات، ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی پیر مصور خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا کی ہدایت پر 23 تاریخ سے ٹمبر مارکیٹ چکدرہ میں پڑی لکٹری کی بولی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔یہ بات انھو ں نے فارسٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن چکدرہ کے دورے کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ کروڑوں روپے مالیت کی لکٹری خراب ہورہی ہے جس کو مارکیٹ میں بھیج کر حکومت کے پیسے بچائے جاسکتے ہیں اور کئی لوگوں کو روزگار میسر آسکتا ہے۔اسی طرح انہوں نے غیر قانونی کٹائی پر پابندی لگائی ہے اور جو درخت کٹائی کے قابل ہیں ان کی کٹائی کے لیے مانیڑنگ ٹیم بنائی ہے جو کٹائی سے لے کر لوڈنگ تک تمام عمل کی نگرانی کریں گے اور یہ تما م عمل شفاف طریقے سے سرانجام دیا جائیگا۔انہوں نے صحافی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جو بھی فیصلے کریں گی ان میں ٹھیکیدار / عام عوام کو شامل کریں گے تاکہ یہ سارا عمل شفاف طریقے سے سرانجام پائیں۔انہوں نے نگہبان فورس کے مسائل کو بھی حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انھوں نے FDC کے ریسٹ ہا وٗس میں پلانٹ فار پاکستان کے تحت پودا بھی لگایا۔انہوں نے فارسٹ ڈیپاٹمنٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر MD،چیف کرزرویٹو آفیسر،ڈی ایف او کے علاوہ فارسٹ ڈیپاڑٹمنٹ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے