ہنگو(مانند نیوز) عبدالہادی فاؤنڈیشن کے ممبران کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹل میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی جانب سے لگائے گئے میں کرم کے متاثرین کے لیےموسم سرما کے کپڑے تقسیم کرنے کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر ٹل ارشد آفریدی، ٹل سکاوٹس میجر وہاب،ڈی آر سی چئیرمن ضیاء الحق اور صحافی لقمان شاہ پرا چہ نے شرکت کی۔ اور عبدالہادی فاؤنڈیشن کے ممبران کے ساتھ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹل میں عبدالہادی فاؤنڈیشن جانب سے لگائے گئے کیمپ میں ضلع کرم کے متاثرین کیلئے موسم سرما کے گرم کپڑے تقسیم کئے۔ عبدالہادی فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی گرم کپڑے عطیہ کیے گئے تھے۔ اس موقع پر ٹل سکاوٹس میجر وہاب اور اسسٹنٹ کمشنر ٹل راشد آفریدی نے مقامی لوگوں سے عطیہ میں حصہ لینے کی درخواست کی تاکہ متاثرین کو صحت مند زندگی گزارنے میں مدد مل سکے۔سول ڈیفنس افسر امان اللہ اور رضاکارز بھی موجود تھے۔اور عبدالہادی فاؤنڈیشن کی طرف سے عطیہ شدہ کپڑے اسسٹنٹ کمشنر ٹل ارشد آفریدی،ٹل سکاؤ ٹس میجر وھاب،ڈی آر سی چئیرمن ضیاء الحق اور صحافی لقمان شاہ پراچہ نے کرم کے متاثرین میں موسم سرما کے کپڑے تقسیم کیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے