اسلام آباد(نمائندہ مانند) جدید زرعی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے FACE اور پنجاب حکومت کی شراکت.
۔ جمعرات 19 دسمبر کو محکمہ زراعت پنجاب اور FACE (فوڈ سیکیورٹی اینڈ ایگریکلچر سینٹر آف ایکسی لینس) FACE نے زراعت کے شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیا۔
فصلوں کی پیداوار کو بہتر بنانے اور خطے کی بدلتی ہوئی آب و ہوا کے مطابق پائیدار کاشتکاری کے طریقوں کو فروغ دینے کے لیےFACE تکنیکی جدت، بین الاقوامی مہارت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ محکمہ زراعت پنجاب کی مدد کرے گا۔
پنجاب کے وزیر زراعت سید عاشق حسین نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تعاون سے غذائی تحفظ، فصلوں کی کم پیداوار، اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سمیت اہم چیلنجوں سے نمٹا جائے گا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر FACE، جناب حسن اکرم نے جدید تکنیکوں اور بین الاقوامی مہارت کے ذریعے کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے تنظیم کے عزم کو اجاگر کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے